ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: شہروں سے نقل مکانی کے نتیجہ میں قریوں میں کووڈکااضافہ ۔قریوں میں اب روانہ کی جائے گی ڈاکٹروں کی ٹیم

بھٹکل: شہروں سے نقل مکانی کے نتیجہ میں قریوں میں کووڈکااضافہ ۔قریوں میں اب روانہ کی جائے گی ڈاکٹروں کی ٹیم

Wed, 19 May 2021 12:41:18    S.O. News Service

بھٹکل19؍مئی (ایس او نیوز) ریاست کے دیہی علاقوں میں کوروناکے معاملات میں اضافہ ہورہاہے،جس کے پیش نظربنگلوردیہی ضلع میں بروئے کارلائے گئے ”قریوں کی سمت ڈاکٹروں کی ٹیم“ نامی پائلٹ منصوبہ ریاست بھرمیں جاری کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس بارے میں ہدایات جاری کرنے  ریاستی پرنسپل سکریٹری سے کہاگیاہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے محصولات آراشوک نے دی۔

'تاوتے' طوفان سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ریونینو منسٹر آر اشوک نے منگل کو   مینگلور اور اُڈپی کے بعد بھٹکل کا  دورہ کیا تھا  اور تاوکتے طوفان سے ہوئے نقصانات  کا جائرہ لیتے ہوئے  اے سی کے دفتر میں  آفسران سے  صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کےبعد ضروری ہدایات جاری کی  تھیں۔ جس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کووڈ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ وباء گاوں اور قریوں میں تیزی سے بڑھنے لگی ہے، اس لئے ڈاکٹروں کو دیہاتوں کی طرف رخ کرنا چاہیے اور وہاں پر علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنی چاہیے۔     وزیر موصوف نے بتایا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہر تعلقہ میں 15 ڈاکٹروں اور40 نرسنگ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔

اشوک نے کہا کہ یہ  ٹیم 15گاڑیو ں کااستعمال کرتے ہوئے دودن میں ایک مرتبہ گاؤں اور  قریوں میں گھرگھرجاکرطبی تشخیص کرے گی۔ضرورت پڑنے پروہیں علاج فراہم کیا جائے گا،  مزیدعلاج کے لیے تعلقہ اسپتال میں اڈمٹ کرنے کااہتمام کیا جائے گا۔اس ٹیم میں پوسٹ گریجویشن،ایم بی بی ایس سال آخرکے طلبہ اورنرسنگ کے طلبہ کوشامل کیاجائے گا۔اس ٹیم کوایک مہینہ کے لیے درکارپی پی ای کٹ،ماسک،سینی ٹائزر،گلاؤز،آکسی میٹرسمیت دیگرسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ہر ٹیم ہفتہ میں تین مرتبہ ایک  دیہات میں لازمی طورپرجائے گی۔

آراشوک نے مزیدکہاکہ گردابی طوفان 'ٹاوکتے'کی وجہ سے ساحلی کرناٹک کے  تین اضلاع میں ساحلی کناروں پر لہروں کو روکنے کے لئے تعمیر کی گئی  دیواریں کھسکنے سے متعلق مستقل حل نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں مزیدتوسیع کرنا میری انفرادی رائے ہے۔اس بارے میں وزیراعلیٰ سے بات چیت کی گئی ہے،وزیراعلیٰ ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ان کے مطابق لاک ڈاؤن نافذکرنے سے دہلی اورمہاراشٹر میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں کمی آرہی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنگلوروسمیت دیگرشہروں سے لوگ گاؤں اور قریوں کوچلے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب دیہی علاقوں میں کوروناکے معاملات میں اضافہ ہورہاہے۔


Share: